اسلام آباد (آن لائن ) وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج( منگل کو) دوپہر 12بجے ہو گا ، اجلا س میں 16نکا تی ایجنڈے پر غور غوض کیا جا ئے گا جبکہ کراچی کے عوام کیلئے بجلی2 روپے 89 پیسے فی یونٹ تک مہنگی، پائلٹس کے مشکوک لائسنس کی منسوخی اور آئینی ترمیمی بل2020 بھی غور کیا جا ئے گا ۔ملک کی مجموعی سیاسی ،معاشی اوراقتصادی صورت حال پر سمیت دو ستمبر کو ہونے والے ای سی سی اجلاس کے فیصلے توثیق کیلئے پیش کئے جائیں گے۔