جعلی اکاونٹس کیس ِ اشتہاری ملزمہ مناہل مجید کا کلفٹن کراچی میں پلاٹ منجمد کرنے پر نیب کے فیصلے کی توثیق

اسلام آباد(نا مہ نگار)احتساب عدالت اسلام آباد نے جعلی اکاونٹس کیس میں اشتہاری ملزمہ مناہل مجید کا کلفٹن کراچی میں پلاٹ منجمد کرنے  پر نیب کے فیصلے کی توثیق کر دی ۔پیر کو احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے سماعت کی ۔ نیب نے پلاٹ منجمند کرنے کے فیصلے کی توثیق کے لئے درخواست دائر کر رکھی تھی جسے عدالت نے منظور کر لیا۔ نیب تفتیشی افسر مبشر کریم اور پراسیکیوٹر سہیل عارف عدالت میں پیش ہوئے نیب نے ملزمہ مناہل مجید کا پلاٹ منجمند کرنے سے متعلق دستاویز بھی عدالت میں پیش کی۔ عدالت نے نیب کے موقف کو درست مان لیا۔

ای پیپر دی نیشن