اسلام آباد(وقائع نگار)اسلام آبادہائیکورٹ کے جسٹس محسن اخترکیانی کی عدالت نے پپرا میں قواعدوضوابط کے برعکس تعیناتیوں کے کیس میں نوٹس جاری کرتے ہوئیریکارڈ طلب کرلیا۔گذشتہ روز مشتاق احمد کی کاشف علی ملک ایڈووکیٹ کے ذریعے دائر درخواست پر سماعت کے دوران وفاق، چیئرمین پپرا بوڈ،پپیرا، سیکرٹری اسٹبلشمنٹ اور دیگر کو فریق بناتے ہوئے کہاگیاکہ پپرا میں قواعدو ضوابط کے خلاف35 افراد کو تعینات کیاگیا جس کیلئے کوئی اشتہار بھی جاری نہیں کیاگیا استدعاہے کہ مذکورہ تعیناتیوں کو کالعدم قرار دیتے ہوئے ذمہ داران کے خلاف کاروائی کی جائے، عدالت نیریکارڈ کیلئے نوٹس جاری کرتے سماعت25 نومبر تک کیلئے ملتوی کردی۔
پپرا میں قواعدوضوابط کے برعکس تعیناتیوں کے کیس میں ریکارڈ طلب
Sep 15, 2020