اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے سینئرصحافی محمد حنیف زئی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ حنیف زئی نے بہادری سے کورونا کا مقابلہ کیا۔حنیف زئی نے تھرپارکر کے مسائل کی بھرپور ترجمانی کی۔حنیف زئی نے سندھ کی صحافت میں اپنا ایک مقام بنایا۔حنیف زئی نے ہمیشہ تھرپارکر کے مسائل اجاگر کیے۔مرحوم کی مغفرت اور بلندی درجات کے لیے دعاگو ہیں۔
شاہ محمودکاسینئرصحافی محمد حنیف زئی کے انتقال پراظہارافسوس
Sep 15, 2020