ٹیکسلا(نمائندہ نوائے وقت)وفاقی وزیرغلام سرو ر خان کی جانب سے علاقہ کی معروف شخصیات راجہ ر ب نوازسکندر،ٹھیکیدارحاجی ملک محمدسلیم،عا مرا قبال خان،اورماسٹرنثارعلی خان کے اعزازمیں خصو صی نا شتہ کی تقریب،وفاقی وزیرنے حلقہ بھرمیں تعمیر وترقی کے منصوبہ جات کے حوالے سے دوست احبا ب کی مشاورت کی تفصیلات کاتذکرہ کیا،اوربتایاکہ ڈھو ک بصیرہ،ڈھوک دراب،ڈھوک پنوں،ٹھٹھہ خلیل کی تمام جڑواںآبادیوںکیلئے گیس کی فراہمی کویقینی بنایاجارہاہے،اورآئندہ ہفتہ عشرہ کے دوران متذکرہ آبادیوںمیںگیس فراہمی کے منصوبہ کے افتتاح کے موقع پرشاندارتقریب کاانعقادہوگا،جس کی میز بانی ٹھیکیدارحاجی ملک محمدسلیم آف ڈھوک نادرکر ینگے،واضح رہے کہ ٹھیکیدارملک محمدسلیم نے وفاقی وز یرغلام سرورخان کواپنے علاقہ میںخصوصی دورہ کر نے کی دعوت دے رکھی تھی،جسے غلام سرورخان نے قبول کرتے ہوئے کہاکہ راجہ رب نوازسکندرا ور ٹھیکیدارسلیم میرے مخلص اورسمجھدار،دوستو ں میں شما رہوتے ہیں،راجہ رب نوازسکندرکوانہوںنے اپنا بھا ئی قراردیا،اورکہاکہ 2018 کے الیکشن میںراجہ ر بنوازسکندرنے ہمارے پینل کی حمایت کیلئے بھا ئیو ںجیسا کرداراداکیا،انہوںنے معاون خصوصی ما سٹرنثارعلی خان سے کہاکہ ٹھیکیدارحاجی سلیم اورراجہ رب نوازسکندرکاخصوصی خیال رکھاجائے،در یںا ثنا ء یونین کونسل ملک آبادجلالہ میںمتعددآبادیوںکیلئے بھی گیس کی منظوری ہوچکی ہے،جسکی افتتاحی تقریب بہت جلدپی ٹی آئی تحصیل ٹیکسلاکے سینئرنائب صدر حاجی ملک غلام ربانی کی میزبانی میںمنعقد ہو گی، جس کیلئے وفاقی وزیرغلام سرورخان نے محکمہ سو ئی گیس اسلام آبادکے افسران کوخصوصی ہدایات جا ر ی کردی ہیں،ناشتہ کی تقریب کے اختتام پرغلام سر و رخان نے مہمانوںکے ہمراہ گروپ فوٹوبنوایا۔