عبدالقدوس بازیابی کیس میں شہری کے واپس گھرپہنچ جانے پر کیس نمٹادیاگیا

Sep 15, 2020

اسلام آباد(وقائع نگار)اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اخترکیانی کی عدالت نے لاپتہ شہری عبدالقدوس بازیابی کیس میں شہری کے واپس گھرپہنچ جانے پر کیس نمٹادیا۔گذشتہ روز سماعت کیدوران عدالتی احکامات کے باوجود وزیر داخلہ اعجاز شاہ عدالت میں پیش نہ ہوئے جبکہ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت پیش کرعدالت کو بتایاکہ وزیر داخلہ علیل ہیں جس کہ وجہ سے پیش نہ ہوسکے،لاپتہ شہری عبدالقدوس بحفاظت گھر پہنچ گئے ہیں، جس پر عدالت نے کہاکہ وزیر داخلہ، سیکرٹری داخلہ کو بلانے کا مقصد لاپتہ افراد کے بڑھتے کیسز سے آگاہ کرنا تھا،پولیس کیمطابق اسلام آباد میں لاپتہ افراد کی تعداد50 سے زیادہ ہو چکی ہے۔

مزیدخبریں