پولیو ٹیمیں موذی مر ض کے خاتمے کیلئے ہر بچے کوویکسین ضرورپلائیں:ذوالفقارعلی

Sep 15, 2020

راجن پور،جام پور(نمائندہ نوائے وقت،خبر نگار)ڈپٹی کمشنر راجن پور ذوالفقار علی کی زیر صدارت انسداد پولیو مہم کے حوالے سے صوبہ پنجاب، سندھ اور بلوچستان کا سنٹرل پاکستان بلاک کوآرڈینیشن اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ پولیو مہم کی ٹیموں کو چاہئے کہ وہ موذی مرض کے خاتمے کے لئے تمام اضلاع کے ہر بچے کو پولیو ویکسین پلائیں۔کوئی بچہ قطرے پینے سے رہ نہ جائے۔ہمارا مقصد پاکستان کو پولیو سے پاک بنانا ہے۔اجلاس میں شریک نیشنل کوارڈینیٹر سنٹرل پاکستان بلاک ڈاکٹر مختیار بھائیو،صوبائی کوآرڈینیٹر پنجاب ڈاکٹر اجالا،صوبائی کوآرڈینیٹر سندھ ڈاکٹر واصف جمیل اور صوبائی کوآرڈینیٹر بلوچستان ڈاکٹر انور بگٹی نے کہا کہ موجودہ حکومت چاہتی ہے کہ پاکستان میں ہمیشہ کے لئے جلد پولیو کا خاتمہ ہو۔

مزیدخبریں