کسانوں کو فوری ریلیف کیلئے زرعی ایمرجنسی کی ضرورت ہے: نذر چوغطہ 

Sep 15, 2020

ٹبہ سلطان پور ( نامہ نگار ) کھادوں کی قیمتیں کسانوں کی قوت خرید سے باہر ہو چکی ہیں۔ کسان مشکلات کا شکار ہیں کسان پہلے ہی مہنگائی کے بوجھ تلے دب کر رہ گئے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار کاشتکار نذر حسین چوغطہ نے پریس بریفنگ کے دوران کیا ہے۔ انھوں نے کہا ہے کہ کسانوں کو فوری ریلیف کیلئے زرعی ایمرجنسی کی ضرورت ہے حکومت شعبہ زراعت کو تباہ کر رہی ہے۔ انھوں نے مطالبہ کیا ہے کہ کھادوں کی قیمتوں میں کمی کی جائے۔ زرعی بنکوں کے قرضوں پر سود معاف کئے جائیں۔نذر حسین چوغطہ نے گورنمنٹ سے مطالبہ کیا ہے کہ گندم کا نرخ 2000 روپے مقرر کیا جائے کپاس کا نرخ 6000  روپے مقرر کر کے خریداری کا سسٹم بہترین بنایا جائے ۔ 

مزیدخبریں