قدرتی آفات پرسیاست کرنیوالے وزیر ہوش کے ناخن لیں: نوابزادہ افتخار 

Sep 15, 2020

خان گڑھ( خبر نگار) قدرتی آفات پر سیاست کرنے والے مشیروں ' وزیروں کو ہوش کے ناخن لینا چاہیئے ' وفاق سندھ حکومت کو اس کا آئینی حق دے اتحادی سمیت پی ٹی آئی کے 20 سے زائد ممبرانِ قومی اسمبلی کا تعلق سندھ سے ہے پھر سندھ کے عوام سے اتنی نفرت کیوں کی جا رہی ہے ان خیالات کا اظہار پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے سیکرٹری انفارمیشن و رکن قومی اسمبلی نوابزادہ افتخار احمد خان نے اپنی رہائش گاہ " سیف نگر خانگڑھ " میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ حکمرانوں نے عوام کو سبز باغ دکھائے اور جھوٹے منشور پیش کیے اور اب حالت یہ ہے کہ دوسال گزر جانے کے باوجود عوام سے انتخابی وعدوں میں سے ایک وعدہ پورا نہیں کیا ملک میں سوائے بحران پیدا کرنے 'مہنگائی دینے' بیروزگار کرنے کے علاوہ عوام کو اب تک ملا ہی کیا ہے پیپلزپارٹی کو عوام کی ترجمانی کرنے پر انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ اگلے الیکشن میں پیپلزپارٹی اقتدار میں آئے گی اور بلاول بھٹو زرداری عوام کی طاقت سے وزیراعظم منتخب ہو کر ملک میں خوشحالی لائیں گے

مزیدخبریں