ختم نبوتؐ‘صحابہ ؓکی نا موس کاتحفظ حکومت کی ذمہ داری  ہے: حنیف جالندھری  

Sep 15, 2020

ملتان (سماجی رپورٹر )قاری محمد حنیف جالندھری  نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا اور سر بازار صحابہ کرامؓ اور اہل بیتؓکی توہین کی جارہی ہے صورتحال سنگین ہوگئی ہے پاکستان میں بڑی جدو جہد کے بعد ہم آہنگی قائم ہوئی اور فرقہ وارانہ مسئلہ ختم ہوئے۔ ختم نبوتؐکا تحفظ اور صحابہ ؓکی عزت کاتحفظ ہماری ذمہ داری ہے حکومت کی یہ آئینی اور قانونی ذمہ داری ہے کہ ایسے واقعات کو روکے۔کراچی اسلام آباد اور لاہور میں امت مسلمہ نے اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا۔24 ستمبر بروز جمعرات گھنٹہ گھر سے چوک کچہری تک پرامن مارچ ہوگا اور کچہری چوک پر پر امن جلسہ عام ہوگا۔جب حکومت اپنی ذمہ داری ادا نہیں کرتی تب لوگوں سڑکوں پر نکلتے ہیں۔جن لوگوں نے صحابہ کرام ؓکی توہین کی ان کو سخت سزادی جائے جو ملک چھوڑ کر جاچکے انکو واپس لایا جائے۔فرانس اور سویڈن میں قرآن مجید اور آقا دو جہاں کی توہین کی جارہی ہے۔حکومت اقدامات کرے اور عالمی قانون بنوائے کہ کسی نبی یاآسمانی کتاب کی توہین نہ کرے۔انہوں نے کہا کہ نا موس رسالت ؐ، صحابہ کرام واہل بیت ؓ کا تحفظ ملی ، قومی و دینی فریضہ ہے ہم اپنے بنیادی عقائد پر حملے کی کسی کو اجازت نہیں دیں گے۔ اہلسنت بریلوی ، اہلسنت دیوبندی ،جماعت اسلامی اور اہل حدیث پر مشتمل ایک اتحاد تشکیل دیا گیا ہے۔ جس کے سرپرست اعلیٰ قاری محمد حنیف جالندھری ، کنونیئر علامہ فاروق خان سعیدی ، نائب کنونیئر محمد ایوب مغل ،ڈپٹی سیکرٹری علامہ خالد محمود ندیم ، رابطہ سیکرٹری علامہ محمد زبیر صدیقی منتخب کیے گئے ہیں۔ اسی طرح ملتان میں اتحاد اہل سنت کے زیر اہتمام 24 ستمبر بروز جمعرات دن 2 بجے،چوک گھنٹہ گھر تا کچہری چوک پْرامن تحفظ ناموس رسالت ؐ دفاع صحابہؓو اہل بیتؓمارچ ہوگا۔ جس کی قیادت اہل سنت بریلوی ، اہل سنت دیوبند ،جماعت اسلامی ،اور اہل حدیث ،وکلا اور تاجر نمائندے کریں گے۔ بالخصوص مفتی منیب الرحمن ، قاری محمد حنیف جالندھری ، سید حامد سعید کاظمی ،علامہ فاروق خان سعیدی ،مفتی محمد عثمان پسروری ،محمد زبیر صدیقی و دیگر علماء کرام و مشائخ عظام قیادت کریں گے۔

مزیدخبریں