مصر کے مشہور یوٹیوبر اور بیوی کواپنی بچی کو بلیک میل کرنے پر عدالت کا سامنا

Sep 15, 2020 | 12:24

ویب ڈیسک

مصر میں ایک مشہور یوٹیوبر احمد حسن اور ان کی اہلیہ کو اپنی بچی کو کاروباری مقاصد کے لیے بلیک میل کرنے کے الزام میں عدالت کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ذرائع   کے مطابق حال ہی میں احمد حسن کی بیوی بے اپنی ایک کم سن بچی کو ڈرانے اور اسے رلانے کے لیے چہرے پر سیاہ رنگ کرکے ڈراونی شکل بنائی تاکہ خوف سے روتی بچی کی ویڈیو بنا کر یوٹیوب پر پوسٹ کی جائے اور اس پر زیادہ سے زیادہ ٹریفک حاصل کی جائے۔ تاہم انہیں یہ ناٹک مہنگا پڑا۔ اس پر سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر شہریوں کا سخت رد عم سامنے آیا۔بچوں کے حقوق کے لیے کام کرنے والی تنظیمیں بھی متحریک ہو گئیں جس کے بعد احمد حسن کو بچی کو اپنے کاروبای مقصد کےلیے استعمال کرنے کی خاطر گھناونا طریقہ اختیار کرنے پر عدالت کا سامنا کرنا پڑا ہے۔یمن میں بچوں اور ماں کے حقوق کے لیے کام کرنے والی کونسل نے یوٹیوبر احمد حسن اور ان کی اہلیہ کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا اعلان کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یوٹیوبر اور اس کی اہلیہ نے محض اپنے کاروباری فائدے کی خاطر بچی کو ہراساں کیا ۔کونسل کی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر سحر السنباطی نے بتایا کہ ویڈیو وائرل ہونے کے فوری بعد اس معاملے کی عدالتی تحقیقات شروع کر دی گئیں۔السنباطی کا کہناتھا کہ دونوں میاں بیوی پر گذشتہ برس انسانی اسمگلنگ کو فروغ دینے کی شکایات بھی اس کیس میں شامل کیا گیا ہے۔

مزیدخبریں