لبنان، اقوام متحدہ کی امن فوج کے 90 اہلکار میں کورونا وائرس کی تشخیص

Sep 15, 2020 | 13:53

ویب ڈیسک

اقوام متحدہ کی لبنان میں موجود امن افواج یونیفیل کے 90 فوجیوں کو کورونا وائرس لاحق ہوگیا ہے۔لبنان میں تعینات یو این امن افواج کے ترجمان کے مطابق تمام متاثرہ فوجیوں کو کورونا کے علاج کے لئے یونیفیل کی خصوصی طور پر تیار کردہ عمارت میں منتقل کردیا گیا ہے۔ترجمان کے مطابق متاثرہ افراد میں سے 88 کا تعلق ایک ہی دستے سے ہے تاہم ترجمان نے ان تمام فوجیوں کی قومیتیں ظاہر نہیں کی۔امن افواج کے ترجمان کے مطابق یونیفیل نے وائرس کی روک تھام کے لئے متاثرہ افراد سے تعلق میں رہنے والے تمام افراد کی ٹریسنگ کی ہے اور ان کے ٹیسٹ کروائے ہیں تاکہ اس وبا کو پھیلنے سے روکا جائے۔ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ ان نئے کیسز کی وجہ سے یونیفیل کے لبنان اسرائیل سرحد پر آپریشنز متاثر نہیں ہوئے ہیں۔واضح رہے کہ لبنان اور اسرائیل کی سرحد پر تعینات ہونے والی یونیفیل افواج کا قیام 1978 میں عمل میں لایا گیا تھا جس میں 45 ممالک کے فوجی شامل ہوتے ہیں۔

مزیدخبریں