وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے رواں سال اکتوبر کے آخری ہفتے میں اورنج لائن میٹروٹرین چلانے کی منظوری دے دی۔ذرائع کے مطابق وزیراعلی کی زیرصدارت کابینہ اجلاس میں میٹروٹرین کوجلد آپریشنل کرنیکی تائید کی گئی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب کابینہ نے اورنج لائن میٹرو ٹرین کا کرایہ 40 روپے مقرر کیا ہے۔ واضح رہے کہ سابقہ دور حکومت میں شروع کیے گئے ایک ارب 62کروڑ ڈالر کی لاگت کے اس منصوبے کو دسمبر2017 میں مکمل ہونا تھا لیکن عدالتی حکم امتناع اور حکومتوں کی تبدیلی کے باعث یہ منصوبہ تقریبا 3سال کی تاخیر کا شکار ہوا۔سابق وزیراعلی پنجاب شہباز شریف نے اگست2015 میں اورنج لائن ٹرین کا کام شروع کرایا تھا اور 3مرتبہ کو اس کو آزمائشی طور پر چلایا بھی جاچکا ہے۔