وزیراعلیٰ عثمان بزدارسے وفاقی وزیر صاحبزادہ محبوب سلطان کی ملاقات،باہمی دلچسپی کے اموراورسیاسی صورتحا ل پر تبادلہ خیال

Sep 15, 2020 | 17:45

  وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدارسے وزیر اعلی آفس میں وفاقی وزیر صاحبزادہ محبوب سلطان نے ملاقات کی جس میں  باہمی دلچسپی کے اموراورسیاسی صورتحا ل پر تبادلہ خیال کیا گیا اور ترقیاتی منصوبوں اور حلقوں کے مسائل پر بھی بات چیت کی گئی- رکن پنجاب اسمبلی رانا شہبازاحمدبھی اس موقع پر موجود تھے-وزیر اعلی عثمان بزدار نے کہا کہ پنجاب کی حقیقی ترقی کا سفرشروع ہو چکا ہے جسے رکنے نہیں دیں گے-ترقیاتی منصوبوں میں ارکان اسمبلی کی مشاورت کو اہمیت دے رہے ہیں -

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کی سیاست صرف ذاتی مفادات کے گرد گھومتی ہے- اپوزیشن جماعتوں کی اے پی سی بے وقت کی راگنی ہے - پہلے بھی اے پی سی ناکام رہی اور اب بھی اے پی سی ناکام رہے گی-انہوں نے کہا کہ نمائشی منصوبے نہیں بلکہ عوام کی حقیقی خوشحالی کیلئے پروگرام شروع کیے ہیں جبکہ عوام کی بنیادی ضرورتوں کو ماضی میں نظرانداز کیا گیا-تحریک انصاف کی حکومت نے سماجی شعبوں کی پائیدار ترقی پر توجہ مرکوز کی ہے-

مزیدخبریں