اسلام آباد(وقائع نگار)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عطاء ربانی کی عدالت نے نورمقدم قتل کیس میں ملزمان پر ایک اور مقدمہ درج کرنے،ملزمان مالی جان محمداور خانسامہ جمیل کی درخواست ضمانت مسترد کردیں۔گذشتہ روزتھراپی ورکس کے مالک کی طرف سے دائر بائیس اے اور شریک ملزمان کی ضمانت کیلئے دائرالگ الگ درخواستوں پر سماعت کے دوران ملزم کی جانب سے رضوان عباسی ایڈووکیٹ، مدعی مقدمہ کی جانب سے شاہ خاور ایڈووکیٹ، پبلک پراسیکیوٹر واجد منیر اور تھراپی ورکس کی طرف سے شہزاد قریشی ایڈووکیٹ عدالت پیش ہوئیاور دلائل دیئے، عدالت نے وکلاء کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ اور بعدازاں عدالت نے درخواستیں مسترد کرنے کا حکم سنادیا۔
نورمقدم قتل کیس: ملزموں پرایک اور مقدمہ،مالی ، خانسامہ کی درخواست ضمانت مسترد
Sep 15, 2021