اسلام آباد (خصوصی رپورٹر ) وفاقی حکومت نے ایکٹ 2010ء کے ذریعے بھرتی ہونے والے ملازمین کی برطرفی کے فیصلے پرنظر ثانی دائر کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ عدالتی حکم پر برطرف ملازمین کا احتجاج رنگ لے آیا۔ وفاقی حکومت نے سرکاری ملازمین کی برطرفی کے فیصلے پر نظرثانی درخواست دائر کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ اس سلسلے میں ذرائع کا کہنا ہے کہ اٹارنی جنرل آفس عدالت سے نظرثانی دائر کرنے کیلئے مہلت کی استدعا کی درخواست دائر کرے گا۔ رولز کے تحت نظرثانی دائر کرنے کیلئے سپریم کورٹ سے دو ہفتے کا وقت مانگا جائے گا۔ جبکہ مختلف برطرف ملازمین کی جانب سے پہلے ہی نظرثانی درخواستیں دائر کی جا چکی ہیں۔ واضح رہے کہ مختلف وفاقی اداروں سے سترہ ہزار کے قریب ملازمین کو نکالا گیا ہے۔
ملازمین کی برطرفی: وفاقی حکومت کا نظرثانی درخواست دائر کرنے کا فیصلہ
Sep 15, 2021