اسلام آباد (وقائع نگار) احتساب عدالت کے جج محمد بشیرنے سابق چئیرمین اوگرا توقیر صادق کی غیرقانونی تقرری ریفرنس میں سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف، سابق سیکرٹری سکندر حیات میکن اور سابق ایگزیکٹو ڈائریکٹر اوگرا جاوید نذیر کی بریت کیلئے دائر درخواستیں مستردکرنے کا حکم سنا دیا۔