اسلام آباد (نامہ نگار) چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے نیب کے11 افسران کا تبادلہ کراچی کر دیا ہے۔ ان افسران میں 4ڈپٹی ڈائریکٹرز،6 اسسٹنٹ ڈائریکٹرز اور ایک ڈپٹی اسسٹنٹ ڈائریکٹر شامل ہیں۔ جاری نوٹیفکیشن کے مطابق نیب لاہور میں تعینات ڈپٹی ڈائریکٹر توصیف احمد، نیب راولپنڈی میں تعینات ڈپٹی ڈائریکٹر اسد مسعود جنجوعہ، نیب راولپنڈی میں ہی تعینات ڈپٹی ڈائریکٹر ندیم فراز، نیب خیبر پختونخوا میں تعینات ڈپٹی ڈائریکٹر صادق اللہ جان، نیب لاہور میں تعینات اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد وقاص الرحمان، نیب لاہور میں تعینات اسسٹنٹ ڈائریکٹرجہانزیب عظمت چٹھہ، نیب لاہور میں تعینات اسسٹنٹ ڈائریکٹر عثمان علی، نیب راولپنڈی میں تعینات اسسٹنٹ ڈائریکٹرسعد غفور، نیب خیبر پختونخوا میں تعینات اسسٹنٹ ڈائریکٹر اسد علی، نیب خیبر پختونخوا میں تعینات اسسٹنٹ ڈائریکٹرفواد احمد اور نیب لاہور میں تعینات ڈپٹی اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد حسن کا تبادلہ کراچی کر دیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق یہ فیصلہ فوری طور پر نافذ العمل ہو گا۔