مائرہ قتل کیس: سیشن کورٹ نے تینوں ملزموں پر فرد جرم عائد کردی

لاہور(اپنے نامہ نگار سے) سیشن عدالت نے لاہور کے علاقے ڈیفنس میں قتل ہونے والی مائرہ کے مقدمے میں تین ملزمان پر فرد جرم عائد کردی، ملزمان نے صحت جرم سے انکار کردیا، عدالت نے مقدمے کے گواہوں کو 22ستمبر کو طلب لیا۔ایڈیشنل سیشن جج نعیم سلیم نے مائرہ قتل کیس پر سماعت کی، جیل حکام نے گرفتار ملزمان ظاہر جدون، اور محمد وسیم کو عدالت پیش کیا جبکہ ملزم طاہر جدون ضمانت منظور ہونے کے بعد عدالت پیش ہوا۔دوران سماعت پراسکیوشن نے عدالت کو  بتایا کہ ملزمان کو چالان کی کاپیاں تقسیم کردی گئی ہیں جس پر عدالت نے تینوں ملزمان پر فرد جرم عائد کردی تاہم ملزمان نے صحت جرم سے انکار کردیا پراسکیوشن نے مائرہ قتل کیس کا چالان عدالت میں جمع کرایا تھا جس میں ظاہر جدون،طاہر جدون اور محمد وسیم کو نامزد کیا گیا، عدالت نے اس سے قبل پیش نہ ہونے پر ایک ملزم ذیشان جدون کو اشتہاری قرار دے رکھا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...