کراچی (کامرس رپورٹر ) انٹر بینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں گراوٹ کا رجحان برقرار ہے جس کی وجہ سے ڈالر کی قدر ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ170روپے کے انتہائی قریب پہنچ چکی ہے ۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق منگل کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں75پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے ڈالر کی قیمت خرید 168.15روپے سے بڑھ کر168.90 روپے اور قیمت فروخت168.25روپے سے بڑح کر169روپے پر جا پہنچی اسی طرح مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں80پیسے کے اضافے سے ڈالر کی قیمت خرید 168.40روپے سے بڑھ کر169.20روپے اور قیمت فروخت168.80روپے سے بڑھ کر169.60روپے ہو گئی ۔فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں20پیسے کا اضافہ ہوا جس سے یورو کی قیمت خرید197.80روپے سے بڑھ کر199روپے اور قیمت فروخت199.80روپے سے بڑھ کر200روپے پر جا پہنچی جبکہ1روپے کے نمایاں اضافے سے برطانوی پونڈ کی قیمت خرید 232روپے سے بڑھ کر233.50روپے اور قیمت فروخت234روپے سے بڑھ کر235روپے ہو گئی ۔