وسائل کارونارونے والے ماضی کا حصہ،آئندہ مئیر کراچی پیپلز پارٹی کا ہو گا،ناصر شاہ

کراچی (وقائع نگار)صوبائی وزیر پبلک ہیلتھ انجینئرنگ اوربلدیات سندھ سیدناصرحسین شاہ نے کہا ہے وسائل کارونا رونے والے ماضی کا حصہ‘ آئندہ میئر کراچی پیپلز پارٹی سے ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ریڑھی گوٹھ میں پینے کے پانی کے لئے لگائے گئے آر او پلانٹ کی  افتتاحی تقریب سے کیا۔افتتاحی تقریب میں ممبر صوبائی اسمبلی محمود عالم جاموٹ، سلیم بلوچ، راجہ رزاق، ساجد جوکھیو، شاہینہ شیر علی، وزیر اعلیٰ کے مشیر برائے ملیر سلمان عبداللہ مراد اور ڈی سی ملیر بھی موجود تھے ،مسلم ہینڈ کی معاونت سے لگائے گئے پلانٹ سے 35 ہزار گیلن پانی روزانہ کی بنیاد پر آبادی کو فراہم کیا جاسکے گا ،اس موقع پرسید ناصرحسین شاہ نے کہاکہ آراوپلانٹ سے 5 ہزار گھرانے اور 35 ہزار افراد مستفید ہوں گے۔  ناصر حسین شاہ نے کہا کہ جیالوں کی حکومت ہی اصل عوامی حکومت ہے جس میں عام آدمی کے مسائل تر جیحی بنیادوں پر حل ہو تے ہیں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں انقلابی سطح پر اقدامات کیئے جارہے ہیں ملیر کا علاقہ ہمیشہ سے ہی پیپلز پارٹی کا مضبوط قلعہ رہا ہے یہاں جاری پروجیکٹ تکمیل کی جانب ہیں جن سے عوام کی سہولیات میں اضافہ ہو گا سر کاری اداروں کا کام عوا م کی فلاح وبہبود ہے اگر سب مشترکہ طور پر امور انجام دے گئے تو نتائج شاندار ہو نگے پیپلز پارٹی ہمیشہ عوام خواہشات کو سامنے رکھ کر اقدامات کرتی آئی ہے اور مستقبل میں اس میں مزید تیزی آئی گی۔وسائل کارونا رونے والے اب ماضی کا حصہ بن چکے ہیں اور تبدیلی تبدیلی کا راگ الاپنے والے مہنگائی، بے روز گاری کی بدولت گم نامی کی جانب تیزی سے رواں ہیں جلد بوریا بستر سمیٹ کر گول ہو جا ئینگے،آئندہ آنے والے بلد یاتی الیکشن میں میئرکراچی بھی پیپلزپارٹی سے ہو گا، وفاق کے دونوں اتحادیوں کو اس کا علم ہے اس لئے ابھی سے رونا شروع کردیا ہے جدید دور ہے عوام نعروں پر نہیں عملی اقدامات کرنے والوں کا نتخاب کرتی ہے۔ صوبائی وزیر بلدیات نے افتتاح کے بعد آر او پلا نٹ ضلع کونسل کے حوالے کیا  اس موقع پر انہوں  نے مزید کہا کہ خطیر رقم سے بنائی گئی اسکیم سے پچیس ہزار گیلن پانی حاصل ہو گا جس سے پانچ ہزار خاندان مستفید ہو نگے عوام سے کئیے گئے ہر وعدے کے امین ہیں جس کے لئے کا وشیں کرر ہے ہیں تقریب میں معززین علاقہ کے علاوہ عوام کی کثیر تعداد نے شر کت کیں۔  

ای پیپر دی نیشن