معذورلڑکی کوشناختی کارڈجاری نہ کرنے پرچیئرمین نادرا سے جواب طلب

Sep 15, 2021

کراچی (وقائع نگار)سندھ ہائیکورٹ میں معذور لڑکی کو قومی شناختی کارڈ جاری نہ کرنے کے خلاف درخواست کی سماعت پرعدالت نے چیئرمین نادرا اور دیگر کو نوٹس جاری کردیا ،عدالت نے فریقین سے دو ہفتوں میں جواب طلب کرلیا ،ایڈکیٹ عثمان فاروق نے کہاکہ روبینہ اور اسکی والدہ کو بچپن میں چھوڑ کرچلا گیا تھا۔ نادرا نے والد کے بغیر معذور لڑکی کا قومی شناختی کارڈ جاری کرنے سے انکار کردیا ہے، درخواست گزار کے وکیل عثمان فاروق ایڈووکیٹ کاکہناتھاکہ لڑکی کے پاس معذوری کا سرٹیفکیٹ موجود ہے،قومی شناختی نہ ہونے کی وجہ کورونا ویکسین لگوانے کے لیے مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے،سفر کرنے اور بینک اکاؤنٹ کھلوانے میں بھی مشکلات درپیش ہیں، وکیل درخواست گزار نے عدالت سے استدعاکہ  لڑکی کا والدہ کے ساتھ قومی شناختی کارڈ جاری کیا جائے۔

مزیدخبریں