اسلام آباد(صباح نیوز)مسلم لیگ( ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ گندم امپورٹ کے ذریعے اربوں روپے قوم کی جیب سے چرائے گئے۔انہوںنے بیان میں کہا کہ بدقسمتی ہے کہ آج ملک میں آٹا چینی کپاس امپورٹ ہو رہی ہے۔انہوں نے وزیر اعظم عمران خان سے متعلق کہا کہ ملک کی ساری امپورٹ عمران خان کے اے ٹی ایمز کر رہے ہیں، چیزیں تب منگوائی جاتی ہیں جب عمران مافیا کو فائدہ اور عوام کو نقصان ہو۔ انہوں نے کہا کہ گندم امپورٹ کے ذریعے مزید اربوں روپے قوم کی جیب سے چرائے گئے ہیں