اسلام آباد(نا مہ نگار)ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی( ڈریپ)نے کورونا کی جعلی اور سمگلڈ ادویات بیچنے والوں کیخلاف گرینڈ ایکشن کا فیصلہ کرتے ہوئے ملک میں میڈیسن مارکیٹس کی سخت سرویلنس کی ہدایت کردی ہے اس حوالے سے سی ای او ڈریپ ڈاکٹر عاصم روف کی ہدایت پر صوبائی دفاتر کو مراسلہ ارسال کردیا گیا ہے۔مراسلے میں سی ای او ڈریپ نے ملک میں میڈیسن مارکیٹس کی سخت سرویلنس کی ہدایت کردی ہے اور کہا گیا ہے کہ دنیا بھر کو کورونا ادویات کی قلت کا سامنا ہے، مفاد پرست عناصر کورونا ادویات کی قلت کا فائدہ اٹھا رہے ہیں۔ڈریپ کا کہنا ہے کہ بعض عناصر جعلی اور اسمگلڈ کورونا ادویات فروخت کر رہے ہیں، ڈریپ کی جانب سے سماج دشمن عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں، کاروائیوں میں جعلی، سمگلڈ کورونا ادویات بیچنے والے متعدد افراد پکڑے جا چکے ہیں سی ای او ڈریپ ڈاکٹر عاصم روف کا کہنا تھا کہ جعلی اور اسمگلڈ ادویات کی فروخت ناقابل معافی جرم ہے، ایسی ادویات بیچنے والوں سے کوئی رعایت نہ برتی جائے گی، عوام کیلئے عالمی معیار کی ادویات کی دستیابی اولین ترجیح ہے۔
ڈریپ کا کرونا کی سمگلڈ ادویات بیچنے والوں کیخلاف گرینڈ ایکشن کا فیصلہ
Sep 15, 2021