قائمہ کمیٹی برائے سیفران کا اجلاس، ترقیاتی منصوبوں کی تفصیلات طلب

اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت)سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے سیفران کا اجلاس چیئرمین کمیٹی سینیٹر ہلال الرحمان کی زیرصدارت پارلیمنٹ لاجز میں ہوا۔کمیٹی نے وزارت خزانہ سے آئندہ اجلاس میں ترقیاتی منصوبوں کی تفصیلات پر مبنی پیش رفت رپورٹ طلب کرلی ہے۔کمیٹی نے آئندہ اجلاس میں سٹیٹ بینک ، نیشنل بنک حکام، آڈیٹر جنرل کو طلب کرلیا ہے،اجلاس میں ایڈیشنل سیکرٹری فنانس ڈویژن نے ضم شدہ علاقوں کی خصوصی ترقی کیلئے این ایف سی کے3 فیصد مختص کردہ فنڈ کے حوالے سے کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ سال 2020-2021 میں ضم شدہ علاقوں کی ترقی کیلئے مجموعی طور پر 121.1 بلین روپے جاری کئے گئے جبکہ سال 2021-2022 کیلئے 129.7 بلین روپے مختص کئے گئے ہیں جن میں 30.6 بلین روپے جاری ہو چکے ہیں انہوں نے کہا کہ این ایف سی کی سب کمیٹی بن چکی ہے اور ان کو یہ ٹاسک دیا گیا ہے کہ ترقیاتی پلان لے کر آئیں۔ کمیٹی اراکین نے ڈی آئی جی کے پی کو آگاہ کیا کہ کچھ کانسٹبلز کو ڈاریکٹ ڈی پی او کے پوسٹ پر ترقیوں کے حوالے سے چیئر مین کمیٹی نے ڈی آئی جی کے پی کو  ہدایت کی کہ وہ تمام اضلاع کے متعلقہ حکام کو خط لکھ کر ایسے پروموشنز کے بارے میں تفصیلات طلب کرلیں کر کے کمیٹی کو رپورٹ دیں، ڈی آئی جی نے بتایا کہ منیارٹیز کی سیکیورٹی کے لیے ایس ایم ایف بنارہے ہیں ۔

ای پیپر دی نیشن