اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت)آڈیٹر جنرل آف پاکستان محمد اجمل گوندل (آج ) بدھ کو اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق قائم مقام چیف جسٹس ،جسٹس عمرعطا بندیال محمد اجمل گوندل سے ان کے عہدے کا حلف لیں گے ۔ حلف برداری تقریب سپریم کورٹ میں صبح 9بجے ہوگی ۔ واضح رہے کہ صدر مملکت سے منظوری کے بعد وزارت خزانہ کی جانب سے پا کستان آ ڈٹ اینڈ اکائونٹس سروس کے گریڈ 22 کے آفیسر محمد اجمل گوندل کی بطور آڈیٹر جنرل آف پاکستان تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ۔ محمد اجمل گوندل ممبر فنانس اٹامک انرجی کمیشن تعینات تھے۔ غلام محمد میمن قائم مقام آڈیٹر جنرل کے فرائض سر انجام دے رہے تھے۔ غلام محمد میمن کی تقرری آڈیٹر جنرل آف پاکستان کی مستقل تعیناتی تک کی گئی تھی ۔
آڈیٹر جنرل آف پاکستان اجمل گوندل آج حلف اٹھائیں گے
Sep 15, 2021