چیف جسٹس گلزار احمد 3 روزہ  سرکاری دورے پر انڈونیشیا پہنچ گئے

Sep 15, 2021

 اسلام آباد (این این آئی)سپریم کورٹ کے چیف جسٹس گلزار احمد تین روزہ سرکاری دورے پر انڈونیشیا پہنچ گئے ۔منگل کو جسٹس عمر عطاء  بندیال نے بطور قائم مقام چیف جسٹس حلف اٹھا لیا،جسٹس مقبول باقر نے قائم مقام چیف جسٹس سے حلف لیا ،حلف برداری کی سادہ اور پروقار تقریب سپریم کورٹ میں ہوئی،اٹارنی جنرل، وفاقی و صوبائی لاء افسران، سینئر وکلاء  اور عدالتی عملے نے شرکت کی ۔

مزیدخبریں