عدالتی احکامات کی عدم تعمیل پر ایکسین میاں چنوں سمیت 3میپکواہلکار گرفتار

Sep 15, 2021

میاں چنوں (نمائندہ نوائے وقت،خبر نگار) سول جج کے حکم پر عدالت پیش نہ ہونے والے  میپکو ملازمین کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم ،ہائی کورٹ کے آرڈر دیکھانے پر رہائی، تفصیلات کے مطابق میاں چنوں کے نواحی گاؤں چک نمبر 111پندرہ ایل کے رہائشی محمد جاوید نے فیکٹری کا کنکشن منقطع کرنے پر میپکو کے خلاف ایک کیس سول کورٹ میں دائر کررکھا تھا جس کا فیصلہ اس کے حق میں ہوگیا لیکن میپکو   حکام ٹال مٹول سے کام لیتے رہے۔ عدالتی احکامات کی عدم تعمیل پر سول جج میاں چنوں نے ایکسین مپیکو ڈویژن میاں چنوں قمر زمان، ریونیو آفیسر مپیکو ڈویژن میاں چنوں راؤ اکرم اور ایس ڈی او سب ڈویژن انڈسٹریل اسٹیٹ میاں چنوں ثاقب سلیمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے جس پر عدالتی بیلف نے پولیس نفری کے ہمراہ  میپکو ملازمین کو گرفتار کرکے عدالت پیش کردیا جہاں پر انہوں نے موقف اپنایا کہ اس کیس کا ہم نے ہائی کورٹ سے اسٹے آرڈر لے رکھا ہے جس پر سول جج نے ہائیکورٹ کا آرڈر دیکھنے کے بعد تمام ملازمین کو رہا کرنے کا حکم سنایا۔

مزیدخبریں