رحیم یار خان (بیورو رپورٹ) بھونگ مندر حملہ از خود نوٹس کیس میں سپریم کورٹ میں کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی گئی۔تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس سپریم کورٹ مسٹر جسٹس گلزار احمد نے کیس کی تیسری سماعت میں کمشنر بہاولپور ڈویژن کیپٹن (ر) ظفر اقبال اور ڈپٹی کمشنر رحیم یار خان ڈاکٹر خرم شہزاد کو سوموار کے روز سپریم کورٹ میں طلب کر رکھا تھا تاہم اطلاعات کے مطابق اس کیس کی سماعت بغیر کسی سماعت کے غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی گئی ہے۔
بھونگ مندر حملہ از خود نوٹس کیس سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی
Sep 15, 2021