وڈیرے نے یتیم لڑکی کو ونی قرار د یدیا،ماں جان بچانے کیلئے دربدر

Sep 15, 2021

خان پور ( نیوز رپورٹر) مقامی وڈیرے نے مبینہ طور پر اپنی عدالت لگا کر 15 سالہ یتیم لڑکی کو ونی قرار دے دیا  بیوہ خاتون پروین مائی نے میڈیا کو بتایا کہ ایک سال سے اپنی کمسن بیٹی ثمرین بی بی کو مختلف مقامات پر چھپاتی پھر رہی ہوں مقامی وڈیرے سردار یوسف سولنگی نے اپنے ڈیرہ پر غیر قانونی عدالت لگا کر ونی کا فیصلہ سنایا تھا اس غیر قانونی عدالت میں سردار یوسف کے ہمراہ محمد صدیق ، آصف ، موسیٰ ، ابراہیم ، شہزاد شہباز ، اصغر ، ماجد ، ناصر ، صابر ، یاسر بھی موجود تھے ، بیوہ خاتون نے بتایا کہ الزام علیہ آصف کو شک تھا کہ اس کی بیوی نورین کے ساتھ میرے بیٹے طاہر کے تعلقات ہیں  ایک سال سے دربدر ہوں انصاف اور تحفظ مہیا کرنے کی اپیل ہے۔

مزیدخبریں