وزیر خارجہ نے منگل کو ملتان میں مصروف دن گزارا‘ کارکنوں کے گھر جا کر ملاقاتیں  عزیز و اقارب کی وفات پر اظہار تعزیت کیا  

ملتان (سماجی رپورٹر) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ملتان میں مصروف دن گزارا۔ وہ سابق یوسی چیئرمین 43 ملک ناصر بھٹہ کی رہائش گاہ پر گئے جہاں انہوں نے ملک ناصر بھٹہ کے داماد کی ناگہانی وفات پر فاتحہ خوانی کی۔ پی ٹی آئی کارکن ملک جاوید بھٹہ جانباز کے سسر کی فاتحہ خوانی کے لئے گئے۔ ملتان انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں صوبائی معاون خصوصی حاجی جاوید اختر انصاری کے بھائی پرویز اختر انصاری کی عیاد ت کی۔ یوسی 50 ممتاز آبا دمیں سابق ناظم شیخ سلیم کی رہائش گاہ پر استقبالیہ میں شرکت کی۔ جہاں انہو ںنے پارٹی کارکنوں سے ملاقات کی ‘ ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔سابق کونسلر طارق شاہ کی وفات پر ان کے بھائی ناصر شاہ سے اظہار افسوس کیا۔ 

ای پیپر دی نیشن