ماتحت عدالتوں نے 12ملزموںکو 14روز ہ جوڈیشل ریمانڈ پراڈیالہ جیل بھجوادیا 

راولپنڈی (جنرل رپورٹر) ضلع کچہر ی راولپنڈی کی ماتحت عدالتوں نے چوری ، ڈکیتی، قتل آوارہ گردی ، قمار بازی ، ارادہ ڈکیتی ، شراب، چرس ، افیون، جعلی چیک ، قیمتی اراضی پر قبضہ کرنے ، سنگین نتائج کی دھمکیاں ،نقب زنی اور راہ زنی کے مقدمات میں ملوث 12ملزموںکو 14روز کے جوڈیشل ریمانڈ پر سینٹرل جیل اڈیالہ بھجوادیا ،9ملزمان کو تفتیشی آفیسر کی استدعا پر جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے ان کی تحویل میں دے دیا ،16ملزموں کی طرف سے دائر درخواست ضمانت بعد از گرفتاری سماعت کیلئے منظور کر کے پولیس کو نوٹس جاری کر کے رپورٹ طلب کر لی جبکہ 18ملزمwN کی طرف سے دائر درخواست ضمانت قبل از گرفتاری  منظور کر کے پولیس سے مقدمہ کا ریکارڈ طلب کر لیا ، عدالتوں نے مسلسل غیر حاضر رہنے والے 5ملزموں کے خلاف سخت نوٹس لیتے ہوئے ان کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے اور 2ملزمان کو الزام ثابت نہ ہونے پر مقدمہ سے ڈسچارج کر دیا ہے، تمام ملزمان کے خلاف پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کر کے کارروائی شروع کی۔

ای پیپر دی نیشن