قبول اسلام کیلئے عمرکی کوئی حدمقرر نہیں : راغب نعیمی 

Sep 15, 2021

لاہور (خصوصی نامہ نگار  )دارالعلوم جامعہ نعیمیہ کے ناظم اعلیٰ جامعہ نعیمیہ علامہ ڈاکٹرراغب حسین نعیمی نے کہا کہ قبول اسلام کیلئے عمرکی کوئی حدمقرر نہیں ہے۔اپنی مرضی اور رغبت سے کسی بھی عمر میں اسلام قبول کیا جاسکتا ہے۔حکومت ایسی قانون سازی سے باز رہے جوقرآن وسنت کی تعلیمات سے متصادم ہو۔علماء کرام اورمفتیان کرام کے مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے مزید کہا کہ مجوزہ تبدیلی مذہب کے حوالہ سے جید مفتیان کرام اور علماء  ومشائخ کا اہم اجلاس آئندہ ہفتے طلب کیاجائے گا جس میں نئے مجوزہ قانون کے حوالہ سے تفصیلی مشاورت کی جائے گی۔

مزیدخبریں