لاہور(سٹی رپورٹر)وزیر صحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشدنے ایکسپو سنٹرلاہورمیں یو ایس قونصلیٹ جنرل لاہورکے زیراہتمام تقریب میں بطورمہمان خصوصی شرکت کی۔اس مو قع پر امریکی قونصل جنرل ویلیم مینکینیول نے وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدکو خوش آمدید کہا۔ڈاکٹریاسمین راشدنے امریکی قونصل جنرل ویلیم مینکینیول کے ہمراہ فائزر ویکسی نیشن کاؤنٹرکادورہ بھی کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے کہاکہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان بہترین دوستانہ اور دیرینہ تعلقات قائم ہیں۔پاکستانیوں کو فائزر ویکسین کا عطیہ دینے پر امریکی حکومت کے شکرگزارہیں۔علاوہ ازیں وزیر صحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشدنے مقامی ہوٹل میں گرین سٹارتنظیم کے زیراہتمام لانچنگ تقریب میں بطورمہمان خصوصی شرکت کی۔اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسزپنجاب ڈاکٹرہارون جہانگیر،ڈی جی ہیلتھ جنوبی پنجاب ڈاکٹرخلیل اور سی ای اوگرین سٹار سوشل مارکیٹنگ ڈاکٹرسید عزیز الرب کے علاوہ یواین ایف پی اے ا ور پیڈریاٹک ایسوسی ایشن پاکستان کے نمائندگان بھی موجودتھے۔دوسری جانب وزیر صحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشدنے عوام کے نام اپنے ایک پیغام میں کہاہے کہ حکومت 15سے 18سال عمرکے درمیان افرادکو کوروناکی ویکسین بالکل مفت لگارہی ہے۔