کثرت سے افکارِ اولیاء سیمینارز کا انعقاد کیا جائیگا، اشرف آصف جلالی

Sep 15, 2021

لاہور (خصوصی نامہ نگار ) تحریک لبیک یارسول اللہ کے سربراہ اور تحریک صراط مستقیم کے بانی ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے ماہ صفرکی آمد پر ملک بھر میں مبلغین کے لیے خصوصی ہدایات جاری کر دی ہیں جن میں کہاگیا ہے کہ کثرت سے افکارِ اولیاء سیمینارز کا انعقاد کیا جائے گا۔ دروسِ تصوف کے ذریعے معاشرے سے عریانی، فحاشی اور بے حیائی کے خاتمے کی جد و جہد تیز کی جائے گی۔ سیدنا داتا گنج بخش ہجویری، حضرت مجدد الف ثانی، اعلیٰ حضرت امام احمد رضا بریلوی، حضرت پیر سید مہر علی شاہ گولڑوی جیسے اکابر کے اعراسِ مقدسہ کے موقع پر ان کی تعلیمات کو اجاگر کرنا نہایت ضروری ہے۔ برصغیر پاک و ہند کو نورِ اسلام سے منور کرنے والی ہستیوں کا یہ احسان ہے کہ آج ہم دین اسلام کی برکتوں سے مالا مال ہیں۔

مزیدخبریں