کراچی(کامرس ڈیسک) حکومت کی جانب سے صحت و حفاظتی ہدایات کے مطابق پاکستان کی صف اول کی کنفیکشنری کمپنی مانڈیلیز پاکستان نے اپنی کرونا ویکسی نیشن مہم کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کا اعلان کیا ہے۔ اس حوالے سے حب میں اسکے پلانٹس میں 70فیصد سے زائد افرادی قوت کی عالمی وبا سے بچاؤ کی ویکسی نیشن مکمل ہوچکی ہے۔ یہ ویکسی نیشن کیمپ حب میں اسکے کنفیکشنری پلانٹ میں قائم کیا گیا جہاں عملہ نے ویکسی نیشن کے عمل میں رضاکارانہ طور پر حصہ لیا۔ فلاحی ادارہ برہانی ڈائیگناسٹک کے اشتراک سے اس کیمپ کے ذریعے کنفیکشنری اور ٹینگ دونوں پلانٹس کے ملازمین کو ویکسی نیشن میں سہولت فراہم کی گئی۔ جن ملازمین کی ویکسی نیشن مکمل کی جاچکی ہے ان میں مینجمنٹ اسٹاف، بنیادی ورکر، ڈرائیور، سیکورٹی اسٹاف اور انکے سے منسلک خود مختار انداز سے کام کرنے والے افراد بھی شامل ہیں۔ یہ مہم حکومتی ہدایات کے مطابق سرانجام دی گئی جس میں تین ماہ کے دوران ملازمین کی ویکسی نیشن کو یقینی بنایا گیا۔ اس کیمپ کے اگلے مرحلے میں باقی ملازمین کی ویکسی نیشن کا عمل پایہ تکمیل تک پہنچانے کا منصوبہ ہے۔ مانڈیلیز انٹرنیشنل کی منیجنگ ڈائریکٹر پاکستان، نرمین خان نے کہا، "مانڈیلیز پاکستان بنیادی طور پر اپنے ملازمین کی صحت و حفاظت سے متعلق فکرمند تھا اور اسکا عزم ہے کہ انکی دیکھ بھال کو یقینی بنانے کے لئے تمام ضروری اقدامات کئے جائیں۔ ہم اس مشکل گھڑی میں کامیابی سے کاروباری امور چلانے کے لئے اہم کردار ادا کرنے پر اپنی ٹیم کے ہر رکن کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ مجھے یہ کہتے ہوئے فخر محسوس ہورہا ہے کہ میری ٹیم کرونا سے متعلق صورتحال نمٹانے میں محتاط اور تعاون پر آمادہ رہی اور اسکے اثرات کو محدود کرنے کے لئے تمام حفاظتی اقدامات پر عمل کیا گیا ۔ اس بات کا ثبوت یہ ہے کہ اس کامیاب ویکسی نیشن مہم کے دوران حب میں اسکے پلانٹس کی 70فیصد سے زائد افرادی قوت ویکسین لگوا چکی ہے۔ اس موقع پر ویکسین کی دستیابی پر میں وزارت قومی صحت، قواعد و تعاون اور فلاحی ادارہ برہانی ڈائیگناسٹک کی شاندار کارکردگی کو سراہنا چاہتی ہوں جس نے ویکسی نیشن مہم پر بلاتعطل عمل درآمد کے لئے اپنا بھرپور تعاون فراہم کیا۔"
مانڈیلیز پاکستان حکومتی تعاون سے ویکسی نیشن میں تیزی کا خواہاں
Sep 15, 2021