سرمایہ کار 1کھرب سے محروم ،انڈیکس47ہزار پوائنٹس کی حد سے گر گیا

کراچی (کامرس رپورٹر )ایک دن کی تیزی کے بعد منگل کو پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں کاروبار حصص بدترین مندی کی لپیٹ میں آ گیا جس کے باعث کے ایس ای100انڈیکس 300پوائنٹس گھٹ گیا اور انڈیکس 47ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد سے گر کر 46800پوائنٹس کی کم ترین سطح پر بند ہوا،مندی کے باعث مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے1کھرب روپے سے زائدڈوب گئے جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجومعی حجم 82کھرب روپے سے کم ہوکر 81کھرب روپے کی کم ترین سطح پر آگیا جبکہ78.25فیصد حصص کی قیمتیں بھی گھٹ گئیں۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں منگل کو مارکیٹ ٹریڈنگ کے دوران دبائو کا شکار رہی جس کی وجہ سے نہ صرف نئی سرمایہ کاری کا سلسلہ رک گیا بلکہ منافع کی خاطر فروخت کارجحان بھی بڑھ گیا یہی وجہ مارکیٹ کی تنزلی کا سبب بتائی جاتی ہے ۔۔ پاکستا ن اسٹاک مارکیٹ میں منگل کو کے ایس ای100انڈیکس میں379.12پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی جس سے انڈیکس47270.46پوائنٹس سے کم ہو کر46891.34 پوائنٹس ہو گیا اسی طرح194.11پوائنٹس کی کمی سے کے ایس ای 30انڈیکس18796.97پوائنٹس سے کم ہو کر18602.86پوائنٹس پر آگیا جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس32503.33 سے کم ہو کر32151.56پوائنٹس پر بند ہوا ۔ کاروباری مندی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں1کھرب39 کروڑ98لاکھ60ہزار653روپے کی کمی واقع ہوئی جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 82کھرب 76ارب39کروڑ97لاکھ40ہزار63روپے سے کم ہو کر81کھرب75ارب99کروڑ98 لاکھ79ہزار410روپے ہو گیا ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میںمنگل کو 15ارب روپے مالیت کے 47کروڑ97لاکھ936ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ پیر کو 16ارب روپے مالیت کے39کروڑ58لاکھ36ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں منگل کو مجموعی طور پر525کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے102کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میںاضافہ ،411میں کمی اور12کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔کاروبار کے لحاظ سے بائیکو پیٹرولیم 7کروڑ16لاکھ ،ٹیلی کارڈ لمیٹڈ5کرور14لاکھ ،ورلڈ کال ٹیلی کام 2کروڑ53لاکھ ،ایز گارڈنائن2کروڑ20لاکھ اور ہم نیٹ ورک 2کروڑ19لاکھ حصص کے سودو ں سے سرفہرست رہے ۔قیمتوں میں اتار چڑھائو کے اعتبار سے اللہ وسایا کے بھائو میں108.70روپے کا اضافہ ریکارڈکیا گیا جس سے اسکے حصص کی قیمت بڑھ کر1558.09روپے ہو گئی اسی طرح27.00روپے کے اضافے سے اے کے ڈی ہاسپیٹلیٹی کے حصص کی قیمت387.00روپے ہو گئی جبکہ نیلسے پاکستان کے بھائو میں244.99روپے کی کمی واقع ہوئی جس سے اسکے حصص کی قیمت گھٹ کر6155.01روپے ہو گئی اسی طرح92.24روپے کی کمی سے باٹا پاک کے حصص کی قیمت کم ہو کر1701.12روپے پر آ گئی ۔

ای پیپر دی نیشن