لاہور(نامہ نگار)لاری اڈہ پولیس نے بلیڈ سے لوگوں کی جیب کاٹنے والے گروہ کو مزاحمت کے بعد گرفتار کر لیا ہے۔ لاری اڈہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے تین رکنی متحرک جیب تراش گینگ گرفتار کرلیا۔ پولیس نے ملزموںکے قبضہ سے ناجائز اسلحہ تین پسٹل، رکشہ ،موبائل اور نقد رقم برآمد کرلی ہے۔ ملزم لاری اڈہ اور گریٹر اقبال پارک میں آنے والے شہریوں کی بلیڈ سے لوگوں کی جیب کا ٹ کر وارداتیں کرتے تھے۔