لاہور(کامرس رپورٹر) ایل این جی ری گیسی فکیش یونٹ (FSRU) کی تبدیلی کے باعث سوئی ناردرن گیس نے مختلف شعبوں کو گیس فراہمی عارضی طور پر معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ترجمان سوئی ناردرن گیس نے بتایا کہ فیصلے کے مطابق منگل اور بدھ کی درمیانی شب (رات 12 بجے) سے پنجاب اور خیبر پختونخواہ میں سی این جی، سیمنٹ اور غیر برآمدی جنرل انڈسٹری کے شعبوں کو گیس کی فراہمی معطل کردی جائے گی۔ ترجمان نے کہا کہ یہ فیصلہ انتہائی ناگزیر صورتحال کے پیش نظر کیا گیا ہے اور گیس کی فراہمی جلد بحال کر دی جائے گی۔ ترجمان سوئی ناردرن گیس نے اس حوالے سے صارفین سے تعاون کی اپیل کی ہے۔