لاہور(نامہ نگار) لاہور پولیس پولیس کا گداگروں کیخلاف گرینڈ آپریشن جاری ہے ۔آپریشن کے دوران 3 روز میں 733 مقدمات درج کر کے 793 ملزموں کو گرفتار کر لیا ہے۔ سٹی ڈویژن میں 102 ، کینٹ ڈویژن میں 94 ملزمان،سول لائنز میں 162 اور اقبال ٹاون ڈویژن میں 146 ملزمان ،صدر ڈویژن میں 146 اور ماڈل ٹاؤن ڈویژن میں 106 ملزموں کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ ٹریفک پولیس کی طرف سے گداگروں کیخلاف 39 مقدمات ،سوشل ویلفیئر اور چائلد پروٹیکشن کی طرف سے 127 مقدمے درج کرائے گئے ہیں۔ سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کا کہنا تھا کہ گداگروں کے پیچھے معظم گروہوں کا قلع قمع کیلئے سی آئی اے کی ورکنگ بھی جاری ہے۔ بھیک مانگنے والوں بچوں کو چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے حوالے کیا جارہا ہے اور نشے کے عادی گداگروں کو بیگرز ہومز میں بھجوایا جارہا ہے،معذوری کا روپ دھار کر بھیک مانگنے والے کسی رعائت کے مستحق نہیں ہیں ۔شہری ایسے عناصر کی حوصلہ شکنی کیلئے لاہور پولیس کا ساتھ دیں۔