میلسی ( نامہ نگار) رمشاء بی بی نے والدین کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 8ماہ قبل میرا خاوند سجاد حسین فوت ہوگیا تھا میں حاملہ تھی میرا بیٹا پیدا ہواتو مجھے پتہ چلا کہ میرے خاوند کے ملکیتی رقبہ اور باقی جائیداد دوسری بیوی بسمہ رزاق نے اپنے رشتہ دار جاگیرداروں کی ایما پرپٹواری تحصیلدار سے سازباز ہوکر اپنے اوراپنے بچوں کے نام کروا لی ہے مجھے اور میرے بیٹے کو وارثتی زمین 96کنال زرعی اراضی سمیت گھر اور دیگر جائیداد سے محروم کردیا ہے میں نے جب اپنے دیور حاجی ولایت حسین سے وراثت بابت پوچھا تو دھمکیاں لگے میرا حق دلوا کر مجھے اورمیرے بیٹے کو تحفظ فراہم کیاجائے۔
دوسری بیوی نے جائیداد اپنے اوربچوں کے نام کروا لی‘ رمشاء بی بی
Sep 15, 2021