ملتان: (جنرل رپورٹر) جلیل آبادپولیس کو محمد انور نے بتایا کہ دوران ڈیوٹی ایمرجنسی کی کال پر بلال چوک ہارٹ اٹیک کیس کے سلسلہ میں جارہے تھے ایمبولینس کا ہارن بجایاتوکار سوارنامعلوم شخص نے اپنی گاڑی ہمارے گاڑی کے آگے لگاکر ایمبولینس کی فرنٹ سکرین توڑدی اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتا ہوافرارہوگیا،پولیس نے نامعلوم شخص کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔
ریسکیو1122کی گاڑی کو نقصان پر کار سوار کے خلاف مقدمہ درج
Sep 15, 2021