لاہور (سٹی رپورٹر)کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد عثمان نے کہا کہ پاکستان نیوزی لینڈ ٹی ٹونٹی میچز کیلئے چار پبلک پارکنگ سائٹس قائم ہونگی۔ سی سی ٹی وی کنٹرول سنٹرز قذافی سٹیڈیم کے اندر اور باہر بنائے جائینگے۔ سیف سٹی، قذافی سٹیڈیم کے کیمروں کے علاوہ سینکڑوں مزید سی سی ٹی وی کیمرے لگیں گے۔ میچز کے دوران سٹیڈیم کے اردگرد گیس سپلائی معطل ہوگی۔ علاوہ ازیں کرغستان کے سفیر فضیلت مآب الان بیک توتوئیف سے کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد عثمان نے ملاقات کی۔ کرغستان کے سفیر فضیلت مآب الان بیک توتوئیف نے کہا کہ کرغستان کے پاکستان کے ساتھ دوستانہ تعلقات ہیں۔
پاک، کیویز میچز کے دوران قذافی سٹیڈیم کے ارگرد گیس سپلائی معطل رہیگی، کمشنر
Sep 15, 2021