قومی کرکٹ ٹیم 5 سال بعد بنگلہ دیش کا دورہ کرے گی

لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ نے اعلان کیا ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم پانچ سال بعد بنگلہ دیش کا دورہ کریگی۔پاکستان ٹیم 3 ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز اور 2 ٹیسٹ میچ کھیلی گی، یہ دونوں میچز آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہوں گے۔دورے میں شامل تمام ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز شیر بنگلہ سٹیڈیم ڈھاکہ میں کھیلے جائیں گے، یہ میچز 19، 20 اور 21 نومبر کو کھیلے جائیں گے۔دونوں ٹیموں کے مابین ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ ظہور احمد چوہدری سٹیڈیم چٹا گانگ میں کھیلے جائیں گے. یہ میچ 26 سے 30 نومبر تک جاری رہے گا، سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ 4 سے 8 دسمبرتک ڈھاکہ میں کھیلا جائیگا۔آئی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں پاکستان کی ٹیم ایک جیت کیساتھ فی الحال دوسرے نمبر پر موجود ہے جبکہ بنگلہ دیش نے چیمپئن شپ میں اپنے سفر کا آغاز ابھی نہیں کیا ہے۔قومی کرکٹ ٹیم کی بنگلہ دیش روانگی کی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائیگا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...