مکرمی! لاہور شہر کے وسط بارہ پنج محل روڈ پر گندگی کے ڈھیر نے مکینوں کی زندگی اجبرن بنا دی۔ خاکروب غائب ہونے سے لوگوں کا گزرنا بھی محال ہو گیا۔ اہل علاقہ نے وزیراعلیٰ سے مطالبہ کیا ہے کہ دفتر میں بیٹھ کر سب اچھا کی رپورٹ دینے والے افسران کا محاسبہ کیا جائے۔ گنگارام ہسپتال کے گردونواح اور بارہ پنج محل روڈ کی ترجیحی بنیادوں پر صفائی کرائی جائے تاکہ لوگ سکون کے ساتھ صاف ستھرے ماحول میں رہ سکیں۔(ناظم شوکت لاہور)