جھبراں (نامہ نگار)معروف سیاسی سماجی شخصیت و ممبر میونسپل کمیٹی شیخوپورہ سردار ریاض ڈوگر نے کہا ہے کہ پاکستان کا تحفظ اور دفاع قوم کے ہر فرد پر فرض ہے جس کیلئے پوری قوم کو مثالی اتحاد کا مظاہرہ کرنا ہو گا اور اپنے تمام تر سیاسی و گروہی اور مذہبی و لسانی اختلافات ترک کر کے سیاسی و عسکری قیادت کے ہاتھ ہمیشہ مضبوط کرنا ہوں گے پاکستان کے استحکام اور آزادی کے تحفظ کیلئے افواج پاکستان کا کردار بے مثال اور قابل فخر ہے۔