بھارت نے کشمیریوں پر مظالم کی انتہا کردی : جاوید قصوری

لاہور (خصوصی نامہ نگار  )امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری نے کہا کہ بھارت نے غیر قانونی زیر قبضہ کشمیر میں مظالم کی انتہا کردی ہے۔ پاکستان کی جانب سے بھارتی غیر قانونی زیر قبضہ کشمیر میں کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال اور بد ترین تشدد پر ڈوزیئر ثبوت عالمی میڈیا کے سامنے رکھنا خوش آئند ہے۔ عالمی برادری اس حوالے سے اپنی سوچ تبدیل اور بھارت کی کھل کر مذمت کرے۔ انٹرنیشنل میڈیا کو بھی بھارت کے ظلم و ستم کے حوالے سے حقائق چھپانے کی بجائے سامنے لانے چاہییں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت مسلسل مقبوضہ کشمیر میں انسانیت سوز مظالم کررہا ہے۔ 770دنوں سے کرفیو لگا کر نہتے کشمیریوں کا عرصہ حیات تنگ کردیا گیاہے۔ 9لاکھ بھارتی فوج نسل کشی جیسے سنگین جرائم میں ملوث ہے۔ انسانیت کا دم بھرنے والے اور خواتین پر معمولی تشدد کوبھی عالمی سطح پر بڑھ چڑھ کر پیش کرنے والوں کو مقبوضہ کشمیر میں وہ 3ہزار 850خواتین نظر کیوں نہیں آرہی جن کے ساتھ آبروریزی کی گئی ہے۔ دوہرے معیار ختم ہونے تک برابری اورمساوات کا درس دینے والے اپنے کالے کرتوتوں کو کیسے چھپائیں گے؟ ۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...