لاہور(نامہ نگار)پیپلز پارٹی وسطی پنجاب قیادت نے چودھری غلام عباس کی والدہ کی وفات پر اظہار تعزیت کیا ہے ۔پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر راجہ پرویز اشرف نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ والدہ جیسے عظیم رشتے کی رحلت بڑا صدمہ ہے۔جنرل سیکرٹری حسن مرتضی نے کہا کہ آپ کے غم کا مداوا ممکن نہیں۔اللہ تعالی آپ کو حوصلہ دے۔سیکرٹری اطلاعات شہزاد سعید چیمہ نے کہا کہ اللہ تعالی مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلی مقام اور لواحقین کو صبردے۔