گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)حکومت عوام کی مشکلات کو سمجھتی ہے،مسائل جلد حل ہوں گے غریب کو اپنے پیروں پر کھڑا کرنا ہماری ترجیحات میں سے ایک ہے۔کنٹوٹمنٹ انتخابات میں ہماری کامیابی حکومتی پالیسیوں پر اعتماد ہے۔کرپٹ مافیا کی عوامی صفوں میں کہیں بھی جگہ نہیں۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ٹکٹ ہولڈر پی پی 57 لالہ اسد اللہ پاپا،سنی تحریک کے جنرل سیکرٹری پنجاب محمد زاہد حبیب قادری، انشا ء شاہد بٹ،چوہدری ثاقب مہر،صاحبزادہ محمد عطا اللہ رضوی و دیگر نے محمد شاہد ہجویری قادری کی یاد میں منعقدہ تعزیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیالالہ اسد اللہ پاپا نے کہا کہ عوام کی خدمت ہمارا مشن ہے۔کرپشن کے خلاف وزیراعظم عمران خان کو بیانہ ملک بائس کروڈ عوام کا ترجمان ہے۔ملک سے باہر بیٹھا ٹولہ اپنی کرپشن چھپانے کے لے مزید جرائم سنگین وارداتوں میں ملوث ہو رہا ہے۔عوام کے ایک ایک پیسے کا حساب لیں گے۔
حکومت عوام کی مشکلات کو سمجھتی ہے،مسائل جلد حل ہوں گے: اسد اللہ پاپا
Sep 15, 2021