گو جرانوالہ (نمائندہ خصوصی)جی ٹی روڈجناح بازارکے تاجروں کا فائونڈر اتحاد گو لڈن گروپ کی حمایت میں منعقدہ تقریب اور ریلی جس میں فائونڈ ر گروپ کے نامزد صدر غلام حسین جج، رانا ناصر محمود، شٰیخ عامر رحمن،چو ہدری عطا فرید،چو ہدری عاصم انیس ،مبشر الرحمن بٹ نے جناح بازار ،ریلبازار،بینک سکوائرمیں تاجروں سے ملاقاتیں کی اس موقع پرغلام حسین جج نے کہا کہ ہمارامشن بز نس کمیو نٹی کی بہتری ہے حکو متی خزانہ میں ٹیکس جمع کروانے والہ شہر موٹر وے لنک سمیت دیگر سہو لتوں سے ابھی تک محروم ہے ،انہوں مزید کہا کہ ہم الیکشن جیت کر اپنے شہر کی بہتری کیلئے ہر فورم پر جائیں گے ،اس موقع پرتاجروں نے ان کو اپنی مکمل حمایت کا یقین دلایا اور کہا کہ فائونڈر اتحاد گو لڈن گروپ کی کامیابی گو جرانوالہ کے شہر کی سب سے بڑی اور مظبو ط ہو گی اس موقع پر سر پرست اعلیٰ سیٹھ محمد اکرم ،شیخ عابد،شیخ زاہد،شیخ طاہر،شیخ زاہد اکرم،شیخ یو سف جج،صدر شیخ حمید اللہ ،جنرل سیکر ٹری میاں محمد طاہر مسعود،خواجہ ندیم،چو ہدری اسلم،حاجی اسحاق،رانا مختار قیوم،عامر،سمیت تاجروں کی بھاری اکثریت بھی ان کے ہمراہ تھی ۔
الیکشن جیت کر شہر کی بہتری کیلئے ہر فورم پر جائیں گے:غلام حسین جج
Sep 15, 2021